شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کو گرین سٹی بنائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان

بدھ 16 اپریل 2025 15:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان محمد یوسف نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفیس میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔اجلاس میں میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے چئیرمین سید شاہ نواز محسن شاہ بخاری، وائس چیئرمین عبدالکریم شیخ ،سی ایم او اعجاز ملاح، ڈی ایس پی سید مجاہد شاہ ، تاجران فیڈریشن کے صدر شبیر میمن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ ہائی وے کے افسران نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چند روز میں ٹنڈومحمدخان شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا، سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کے کام کا آغاز کرنے سے قبل سڑکوں کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے جس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اپریل سے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔ اس سے قبل میڈیا، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائے گی، جبکہ تاجران فیڈریشن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن سے تاجر برادری کو آگاہ کریں گے تاکہ آپریشن سے قبل ہی دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت خود تجاوزات کو ہٹالیں۔\378