جہلم ویلی ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم کے تسلسل میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں

بدھ 16 اپریل 2025 16:25

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم کے تسلسل میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں، نوید الحسن ایس ایچ او تھانہ سٹی نے معہ نفری امجد سعید، خواجہ احسن شریف، احسن نقوی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق انور زیب ولد گلاب خان ساکنہ دہنی شاہدرہ قوم قریشی سے چرس گردہ510 گرام برآمد کرتے ہوئیملزم کے خلاف 9B کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم سے تفتیش شروع کر دی اہم انکشافات متوقع.-منشیات فروشی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز ہو چکا ہے منشیات فروشی اور منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین جہاں کہیں بھی منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ ہو رہا ہو اس کی اطلاع فوری کریں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین منشّیات کے خاتمہ اور اس دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا نوجوان نسل کو نشے سے بچانا ہے جس کے لیے منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کو فوری طور پر پابند سلاسل کیاجار ہا ہے۔ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے جہلم ویلی پولیس اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہی ہے اور منشیات کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے میں منشیات فروشی کی اطلاع فوری پولیس کو کریں اور ایسے عناصر کی گرفتاری کے لیے جہلم ویلی پولیس کا ساتھ دیں جہلم ویلی پولیس منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کامکمل خاتمہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :