ڈی ایس پی ٹریفک منڈیاں فیصل خان کی سرکل منڈیاں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد

بدھ 16 اپریل 2025 16:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) ڈی ایس پی ٹریفک منڈیاں فیصل خان کی سرکل منڈیاں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیاگیا۔میٹنگ میں سرکل منڈیاں کے تمام چوکنگ پوائنٹس اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی منڈیاں نے ہدایت کی کہ تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی ٹریفک وارڈن کی جانب سے کسی قسم کی بد اخلاقی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام افسران اپنی نفری پر خود نظر رکھیں گئیں ۔جہاں جہاں ٹریفک کے مسائل آتے ہیں ان کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔جابجا بنے خودکار منی اڈوں اور پارکنگ کو فی الفور ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :