کم خطرے کی حامل متبادل مصنوعات کو ٹوبیکو کنٹرول کی کوششوں کا حصہ بنایا جائے، ارشد علی سید

بدھ 16 اپریل 2025 17:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) اور اس کی ممبر تنظیموں نے کم خطرے کی حامل متبادل مصنوعات کو ٹوبیکو کنٹرول کی کوششوں کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمباکو کے استعمال سے پاکستان میں صحت عامہ کو درپیش چیلنج سے نمٹا جا سکے،اے آر آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے ,منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول کے روایتی اقدامات اہم ہیں ۔

مگر یہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔ کم خطرے کی حامل مصنوعات ان بالغ تمباکو نوشوں کو کارآمد متبادل کے انتخاب کا موقع دیتی ہیں جو سگریٹ نوشی چھوڑنے سے قاصر ہیں۔ ان مصنوعات میں سگریٹ نوشی سے منسلک صحت کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے،تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کم خطرے والی یہ مصنوعات ان تمباکو نوشوں کے لئے ایک کارآمد متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہیں جو سگریٹ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں یا وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن سگریٹ نوشی سے پاک ملک بننے کے قریب ہے۔ یہ کامیابی جزوی طور پر سنوس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی بدولت ہے جو کم نقصان دہ اور دھوئیں سے پاک مصنوعات کی ایک قسم ہے,گو کہ یہ مصنوعات مکمل طور پر خطرے سے پاک نہیں ہیں مگر سنوس اور اس قسم کی دیگر مصنوعات جو سائنسی شواہد کی بنیاد پر قابل اعتماد قرار پائی ہیں وہ سگریٹ کے نقصان کو کم کرنے میں کارآمدہیں۔

ان مصنوعات کو تمباکو کے استعمال میں کمی کی جامع حکمت عملی کا حصہ بنانا پاکستان کے لیے ایک اہم تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے،ارشد علی سید نے کہا کہ کم خطرے کی حامل مصنوعات کو ٹوبیکو کنٹرول فریم ورک کا حصہ بنانے سے ہم بالغ تمباکونوشوں کو محفوظ متبادل مصنوعات فراہم کرکرسکتے ہیں، جبکہ نوجوانوں اور تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد میں تمباکو سمیت متبادل مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کر سکتے ہیں،یہ طریقہ عالمی معیار سے ہم آہنگ ہے جو تمباکو کے استعمال میں کمی لانے کے اہداف کو زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے،اے آر آئی اور اس کی ممبر تنظیمیں پالیسی سازوں، ماہرین صحت، اور شراکت داروں پر زور دیتی ہیں کہ وہ تمباکو نوشی کے نقصانات میں کمی لانے میں کم خطرے کی حامل مصنوعات کے کردار پر بات چیت کریں۔

اس موقع پر دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :