پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت کا سینٹر پلوشہ خان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 16 اپریل 2025 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سینٹر پلوشہ خان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن سینٹر پلوشہ خان کیساتھ ہیں،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی آخری منزلیں آسان ،سینٹر پلوشہ خان اور سوگوار خاندان کو صبر دے۔