احساس اپنا گھر، ایک لاکھ روپے سے کم ماہانہ آمدن والے کو بلاسود قرض دیا جائے گا ، ڈاکٹر امجد

بدھ 16 اپریل 2025 19:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ فی کس 15 لاکھ روپے بلاسود قرض دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کہ قرض ان لوگوں کو دیا جائےگاجن کی ماہانہ آمدن ایک لاکھ سےکم ہے اور قرض کی واپسی کی مدت 7 سال ہے جب کہ ماہانہ 18 ہزار روپے ہوگی۔ڈاکٹر امجد علی کے مطابق قرض ان لوگوں کے لیے ہےجن کے پاس 5 مرلے یا اس سے کم کا پلاٹ یاگھرہو جب کہ قرض کے لیےعمر کی حد 18سے 55 سال ہے۔

متعلقہ عنوان :