35ویںنیشنل گیمزکراچی کی تیاریوں کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تربیتی کیمپس اور میس کا معائنہ کیا

بدھ 16 اپریل 2025 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سی35ویںنیشنل گیمزکراچی کی تیاریوں کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری ہیں۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تربیتی کیمپس اور میس کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپس میں کوچز کھلاڑیوں کو مارننگ اور ایوننگ کے سیشن میں تربیت کر رہے ہیں،21گیمز کے تربیتی کیمپس جاری ہیں، تربیتی کیمپس میں 600سے زائد کھلاڑیوں کو تربیت دی جارہی ہے،35ویںنیشنل گیمز کیلئے پنجاب کا دستہ 485کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کبڈی ، تائیکوانڈو ، والی بال اور ہینڈ بال تربیتی کیمپس فیصل آباد میں باقی گیمز کے کیمپس لاہور میں جاری ہیں ،کیمپ میں کھلاڑیوں کو جدید تکنیکس سکھائی جارہی ہیں،تربیتی کیمپس 29اپریل تک جاری رہیں گے جبکہ 35ویں نیشنل گیمز یکم سی9مئی تک کراچی میں ہوں گے،اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :