توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر

بدھ 16 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستوں کی 28 جنوری کے بعد تا حال سماعت نہیں ہوسکی،کیس جلد سماعت کا متقاضی ہے۔