محکمہ زراعت نے کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام اور وقت کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 16 اپریل 2025 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام اور وقت کاشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں ۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کے کاشتکاربی ٹی اقسام آئی یو بی 13، سی کے سی۔1،سی کے سی۔3، حتف 3-، سائم 32، سائم 102، آئی یو بی 222، بی ایس 20، ایم این ایچ- 1020،نیاب 545،سی آئی ایم 663،نیاب 878،نیاب 1048،ایف ایچ 490،آئی آر نبجیII اور بی ایس 15 جبکہ نان بی ٹی قسم نیاب کر ن کی کاشت رواں ماہ کے دوران مکمل کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ کم از کم10 فیصدرقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا نہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ کاشتکار کپاس کی دوسری منظورشدہ بی ٹی اور نان بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے، زمین کی قسم، پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے کریں۔

(جاری ہے)

کپاس کی کاشت ترجیحاً پٹڑیوں پر کریں جس کے لیے مشینی طریقہ اختیار کریں یا پٹڑیاں بنانے کے بعد ہاتھ سے چوپے لگائیں۔ اگرکاشت ڈرل سے کرنی ہو تو قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ رکھیں اور جب فصل کا قد ڈیڑھ سے دو فٹ ہو جائے تو پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن پر مٹی چڑھا کر پٹڑیاں بنا دیں۔پٹڑیوں پر کاشتہ فصل میں جڑی بوٹیوں کا انسداد آسان، کھادوں کا استعمال بہتر، پانی کی بچت اور بارشوں کے نقصان سے بچت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :