صادق آباد سرکل پولیس کی کارروائی ،11سالہ مغوی بچے کو خانیوال سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا

بدھ 16 اپریل 2025 21:30

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) صادق آباد سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے 11سالہ بچے کو خانیوال سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔ والدین کا پنجاب پولیس سمیت اے ایس پی سرکل صادق آباد اور ان کی پور ی ٹیم پر مکمل اعتماد کااظہار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود سے بچے کو چند روز پہلے آرائیں کالونی سے اغواء کیا گیا تھا۔

اے ایس پی سرکل صادق آباد انعام اللہ میمن نے بتایا کہ بچے کی بازیابی کے لیے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خانیوال کے قریب مسافر بس سے بچے کو بازیاب کروایا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اغواکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔