آل حب شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ اوپن تھری فٹبال ٹورنامنٹ2025 کی افتتاحی تقریب

بدھ 16 اپریل 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) آل حب شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ اوپن تھری فٹبال ٹورنامنٹ2025 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جام میر غلام قادر فٹبال اسٹیڈیم میں منعقدہوئی۔ ڈسٹر کٹ کونسل حب کے چیئرمین جاوید احمد جمالی نے فٹبال کو کک لگاکر باقاعدہ طورپر ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع کونسل چیئرمین جاوید جمالی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری صوبے میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،انکی ہدایت پر کھلاڑیوں اورٹورنامنٹ کمیٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے بحیثیت چیئرمین کونسل اسپورٹس کی ترقی اورکھیلوں کی فروغ کیلئے وہ ہمہ وقت پیش پیش ہونگے جبکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے نوحوانوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی ،انہوں نے ٹورنامنٹ کیلئے 30ہزار روپے نقد منتظمین کے حوالے کئے ۔

متعلقہ عنوان :