مانسہرہ میں ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی

جمعرات 17 اپریل 2025 11:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) مانسہرہ میں ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ایبٹ آباد روڈ ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع ریسکیو1122 کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے پر امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر رسپانس کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد انہیں گنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :