بھکر ،بلا جشنِ بہاراں کے سلسلے میں سپورٹس جمنیزیم اور سپورٹس کمپلیکس بھکر میں مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

جمعرات 17 اپریل 2025 12:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) بھکرمیلہ جشنِ بہاراں کی تقریبات کے سلسلہ میں سپورٹس جمنیزیم بھکر اور سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دوسرے روز بھی جاری ہیں، جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور حصہ لیا۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حسنین لودھرا نے بتایا کہ سپورٹس جمنیزیم بھکر میں بیڈمنٹن کے 12 سال 16 سال سے کم عمر اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے منعقد کیے گئےان مقابلوں میں ضلع بھر سے بیڈمنٹن کے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تینوں کیٹیگریز کے فائنلز آج سپورٹس جمنیزیم میں کھیلے جارہے ہیں جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ہیں۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عبد القدیر بھی انکے ہمراہ ہیں بیڈمنٹن کے فائنل میچز میں انڈر 12 کے محمد عرشمان فاتح قرار پائے جبکہ انڈر 16 کے کھیلے گئے میچ کے فاتح محمد عمر رہے اور اوپن کیٹیگری میں حمزہ اور عمیر ونر رہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سپورٹس کمپلیکس بھکر میں فٹبال کا فائنل میچ ینگ ہیروز کلب اور الفتح کلب کے درمیان کھیلا گیا ینگ ہیروز کلب بھکر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الفتح کلب کو 0-3 سے شکست دی اور فائنل ٹائٹل اپنے نام کیادوسری جانب سپورٹس جمنیزیم میں ٹیبل ٹینس کے 12 اور 16 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے مابین انفرادی مقابلے بھی ہوئے 16 سال سے کم عمر کیٹیگری میں رومان حمزہ خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حذیفہ اکرم خان دوسرے نمبر پر رہے۔

12 سال سے کم کیٹیگری میں اعنان اجمل خان نے پہلی اور محمد عرشمان خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےضلع میں کھیلوں کے انعقاد کو نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریح اور جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ نوجوانوں کو دلچسپ کھیلوں کے مقابلہ جات کے لئے مواقع فراہم کرنے کے تسلسل کو یونہی برقرار رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے ۔\378

متعلقہ عنوان :