ساہیوال ، ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ چائیلڈ سرجری کے زیر اہتمام ہایپوسپیڈیاز مینجمنٹ پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا

جمعرات 17 اپریل 2025 15:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ چائلڈ سرجری کے زیر اہتمام ہایپوسپیڈیاز مینجمنٹ پر ایک ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔اس ورکشاپ کا اہتمام پروفیسر ڈاکٹر راؤ ریاض الحق کی زیرِ نگرانی کیا گیا جس کا افتتاح پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسرمحمد عمران حسن خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نثاراحمد سعیدی نے کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سرجن پروفیسر ہارون خورشید پاشا تھے جبکہ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں پروفیسر مظہر جام، پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر آصف خواجہ، پروفیسر عامر حنیف، پروفیسر ارم عامر، پروفیسر کاشف چشتی، پروفیسر ذوالفقار انجم، پروفیسر خالد مقصود، پروفیسر آصف قریشی،، پروفیسر آصف شاہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ تھے جنہوں نے شرکاء کو ہیپوسپیڈیاز کے جراحی علاج کے دوران اپنے خصوصی ''live operative tricks'' سے روشناس کرایا جو شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رھے۔اس موقع پر لائیو آپریشن بھی کئے گئے جس سے ینگ سرجنز نے استفادہ حاصل کیا۔ورکشاپ میں نوجوان ریذیڈنٹس، ڈاکٹرز، اور سرجیکل ٹرینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس منفرد اور عملی تربیت سے خوب استفادہ حاصل کیا۔ آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر راؤ ریاض الحق اور ان کی ٹیم کی اس تعلیمی کاوش کو حاضرین نے سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :