ژوب، کچھ لوگ زور زبردستی میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، سفر خان کاکڑ

جمعرات 17 اپریل 2025 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) ژوب کے علاقہ کلی ولمہ شابوزئی کے رہائشی سفر خان کاکڑنے کہا ہے کہ 10 ایکڑ بلا پیمودہ اراضی جوکہ ہمارے ابائو اجداد کی ہے کچھ لوگ زور زبردستی ماضی کے فیصلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے عدالتی فیصلے تک مذکورہ زمین کی سیٹلمنٹ نہ کی جائے تاکہ اصل مالکان کو زمین کا قبضہ اور اس کو فروخت کرنے کا اختیار مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد عیسیٰ، سید شاہ، جمعہ خان، زیتون خان، جہانگیر خان اور دیگر کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ زمین کا تنازعہ گزشتہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے 2011ء میں بھی اس کا شرعی فیصلہ ہوا اور 2019ء میں بھی اس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوا اس کے باوجود ہمارے مخالفین جان بوجھ کر ان فیصلوں کو متنازعہ بنارہے ہیں اور اس میں رکن اسمبلی کی مداخلت بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ زمین کے تنازعے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے عدالتی فیصلے تک زمین کی سیٹلمنٹ نہ کی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ زمین 10 ایکڑ پر محیط ہے اور مخالفین طاقت کے زور پر سیٹلمنٹ کرانا چاہتے ہیں جس میں رکن اسمبلی کا عمل دخل بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :