لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر ڈزنی کی فلم Snow White پر پابندی عائد کردی

جمعرات 17 اپریل 2025 19:34

لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر ڈزنی کی فلم Snow White پر پابندی ..
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم Snow White کوسینما گھروں میں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ بتائی گئی ہے، جو اس فلم میں ایول کوئین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے جو کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔یہ اقدام لبنان کی موجودہ سیاسی اور عسکری صورتحال کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ لبنان ماضی میں بھی اسرائیلی پس منظر رکھنے والے فنکاروں یا مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :