ہمارے نواب خاندان کو بھوت نے محل چھوڑنے پر مجبور کیا، سوہا علی خان

جمعرات 17 اپریل 2025 21:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے ایک بھوت کی وجہ سے اپنا آبائی گھر چھوڑ دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونیوالی ہارر فلم چھوری 2 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے حقیقی زندگی میں پیش آنے والے ڈراونے واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جس وقت ہمارا خاندان پیلی کوٹھی رہتا تھا اس وقت پٹودی خاندان کا پہلی بار کسی بھوت سے واسطہ پڑا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ یہ میری پیدائش سے پہلے کی بات ہے اس لئے مجھے اس کی صداقت کا صحیح معلوم نہیں لیکن پٹودی محل کیساتھ ہی ایک محل ہے، جسے پیلی کوٹھی کہتے ہیں، ہمارا خاندان پہلے وہاں رہتا تھا، اس وقت بظاہر، کسی بھوت نے میری پھوپھی کو تھپڑ مارا تھا جس کے نشان ان کے چہرے پر دیکھ سکتے تھے، اس سے وہ خوفزدہ ہو گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس خوفناک واقعے کی وجہ سے ان کے خاندان نے راتوں رات وہاں سے پٹودی محل سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔سوہا علی نے بتایا کہ پیلی کوٹھی پٹودی محل کے پاس ہی ہے اس کے باوجود آج بھی خالی اور کھنڈر جیسی حالت میں ہے جس کی کوئی تو وجہ ضرور ہے کہ لوگ وہاں رہنا نہیں چاہتے۔

متعلقہ عنوان :