محکمہ صحت آزادکشمیر کے زیر اہتمام ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے منایا گیا

جمعرات 17 اپریل 2025 23:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) محکمہ صحت آزادکشمیر کے زیر اہتمام ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ریجنل بلڈ سنٹر کے زیر اہتمام واک اور آگاہی سیمینار کا کیا گیا جس میں شہریوں سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل بلڈ سنٹر ڈاکٹر نوید نے کہاکہ دنیا بھر میں ہر4تا5ہزار اطفال میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا سی جبکہ دس ہزار تا بیس ہزار میں سے ایک بچہ ہیموفیلیا سے متاثر ہوتا ہے، ہیموفیلیا ایک موروثی و جنیاتی بیماری ہے جس میں خون کو بہنے سے روکنے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے۔

ہیموفیلیا کی بیماری کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 17 اپریل کو ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عام آدمی میں بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے علاج میں آسانیاں او رسہولتیں پیدا کرنا بھی ہے، ہیموفیلیا کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جاسکے۔