لاڑکانہ،پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں گٹکا آلٹو کار برآمد،ملزم گرفتا ر

جمعرات 17 اپریل 2025 23:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکا اور آلٹو کار برآمد کرکے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ رشید وگن کی حدود کھکھرانی چوک والے علاقے سے آلٹو کار ANM562 کو تحویل میں لے کر بھاری مقدار میں 08 عدد بوریاں گٹکا برآمد کرکے ایک ملزم محمد عالم ولد عبد الواحد بروھی رہائشی قمبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے خریداروں اور لوکل ڈیلرز متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرنے سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کی نارکوٹیکس ڈیلرز کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیاں کی گئیں۔ڈرگ ڈیلرز کے خلاف جاری کارروائیوں میں لاڑکانہ پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی۔

لاڑکانہ پولیس نے منشیات کی مین سپلائی توڑ دی۔لاڑکانہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ نارکوٹیکس ڈیلرز کو قانون کے شکنجے میں لے آئی۔ دونوں ملزمان کوڑوں شاہانی اور نوشاد شاہانی سے 10 کلو چرس برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ دھامراہ میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔دونوں گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں،خریداروں اور لوکل ڈیلرز متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :