نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فروغ نا گزیر ہے، چیئرمین ٹیوٹا

جمعرات 17 اپریل 2025 23:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) اے جے کے ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں ضلع جہلم ویلی میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں اسے کے علاؤہ ڈائریکٹر آ و پر یشن ٹیوٹامحترمہ انعم آصف عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، چیف انسٹرکٹر،انچارج انڈسٹریل ٹریننگ سنٹر لمنیاں،جملہ سٹافITC،طلباوطالبات،چیرمین انسٹیٹوٹ مینجمنٹ کمیٹی انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں انجینئر خواجہ احسن شوکت، بلدیاتی نمائندہ گان معززین علاقہ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ادارہ میں آمد پر چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا اور دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ٹیوٹٓ نے دیگر آفیسران ٹیوٹا اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ ویلڈنگ ٹریڈ کی نئی کلاس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے چیئرمین خواجہ محمد نعیم بسمل، ڈائریکٹر آوپریشن انعم آصف عباسی، انچارج انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں سردار سکندر حیات، چیئرمین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی انجینئرخواجہ احسن شوکت ممبر ضلع کونسل، ڈاکٹر نذیر چک اور دیگر نے خطاب کیا۔

بعدازاں چیئرمین AJKTEVTA نے انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں کے زیرِ انتظام سیلف فائنانس کی بنیاد پر جاری کمپیوٹر پروگرام کے تحت پاس آؤٹ طلباء و طالبات کو مرکزی دفتر AJKTEVTA کے دیگر آفیسران اور معززین علاقہ کے توسط سے سرٹیفیکیٹ پیش کیے۔انچارج انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں نے ادارہ کا تعارف اور پراگریس پیش کی۔ اس کے بعد دیگر ممبران نے انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر کی کارکردگی کو سراہا اور چیئرمین انسٹیٹوٹ مینجمنٹ کمیٹی نے ادارہ میں مزید بہتری اور سابقہ پراگریس کے حوالہ سے چیئرمین اتھارٹی کو بریف کیا اور ادارہ کو ماڈل ادارہ بنانے کے لیے کمیونٹی کی طرف سے ڈیمانڈ پیش کی۔

چیئرمین ٹیوٹا نےکہا کہ انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر میں جاری وُوڈ ورکنگ اور ووڈ کارونگ کے کام کو پورے آزاد کشمیر میں رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ٹیوٹا ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پراڈکشن پر بھی کام کرے گا۔