ریلوے کی اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو میں تیزی

جمعرات 17 اپریل 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر ریلوے کی اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو میں تیزی کے حوالے سے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فاطمہ بلال کی جانب سے رائیونڈ اور پتوکی سیکشن پر مختلف لوکیشنز کی انسپکشن کی گئی۔لینڈ کی انسپکشن کرتے ہوئے لیز ریکارڈ اور زمین کی ویلیو کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایس فاطمہ بلال نے پتوکی میں18 ایکڑ نرسریز کے نادہندگان کے خلاف ریکوری اینڈ سیلنگ آپریشن کرتے ہوئے نرسریز کو سیل کروا دیا،جس کی ویلیو ڈی سی ریٹ کے مطابق7 ارب 48 کروڑ ہے،جس سے آئندہ نیلامی میں ریلوے کو کروڑوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس فاطمہ بلال کا کہنا تھا کہ آئندہ صورتحال کے مطابق مزید سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی ڈی ایس فاطمہ بلال نے تیز گام کی پریمیم لائونج ڈائننگ کار کی سرپرائز انسپیکشن کی۔

متعلقہ عنوان :