سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کوقبل از وقت دھان کی پنیری کاشت نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 اپریل 2025 13:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب پیسٹ آرڈیننس 1959 اور رولز 1960 (4)1 کے تحت 20 مئی 2025 سے پہلے چاول کی نرسری یا لاب لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ہیٹ ویوو اور اگیتی دھان کی کاشت سے پیداوار شدید متاثر ہونے اور کسان کا بھاری نقصان ہونے کی بنا پر مندرجہ بالا اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے چاول کی دوہری فصل لینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پابندی کی خلاف وزری کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور 20 مئی سے قبل دھان کی پنیری اور فصل ہرگز کاشت نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں دھان کی پنیری کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :