صوبائی وزیر زراعت میرعلی حسن زہری کی زیر صدارت ضلع حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس

جمعہ 18 اپریل 2025 17:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو وترجمان صدرمملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان کے زیر صدارت ضلع حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے ضلع حب میں نئے سکولز کے قیام اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے کلاس رومز تعمیر اورتحصیل وندر کے سکولوں میں سائنس لیب کے قیام کی منظوری دی ۔

صوبائی وزیر کو اجلاس میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے انجینئر اقبال زہری نے بریفنگ میں سرکاری محکموں کے زیر تعمیر دفاتر اور بلڈنگ سیکشن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل وندر میں 150ملین کی لاگت سے 30بیڈڈہسپتال زیر تکمیل ہے 225ملین کی لاگت سے ضلع حب میں جدید ترین فٹسال گراؤنڈ کی تعمیر اتی کام کے ورک آرڈر کا اجراء کیا گیا ہے، سائٹ لوکیشن تعین کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جام غلام قادرہسپتال حب میں چائلڈکیٹر سینٹر قیام کیلئے ایک کروڑروپے کی لاگت کے منصوبے کے ٹینڈر اجراء کے بعد ورک آرڈرجاری کئے گئے ہیں ،ساحلی تحصیل گڈانی اور ڈام میں فشریز فیلڈآفس بلڈنگ ساکران قلندرانی گوٹھ پتھرکالونی اور ساکران روڈمیں قبرستان چاردیواری کے تعمیراتی کام زیر تکمیل ہیں اور 25ملین کی لاگت سے الہ آباد ٹاؤن میں عید گاہ کی تعمیر کے منصوبے کے ورک آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔

ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ آبنوشی کی دس جاری ترقیاتی اسکیمات پر69 فیصد فنانشل اور 77فزیکل پروگریس ہوچکی ہے جبکہ نئی منظورشدہ 25سکیموں پر46فیصد فنانشل اور 532فیصد فزیکل پروگریس اور پیشرفت ہوچکی ہے ہماری کوشش ہیکہ رواں مالی سال تک منصوبوں وکو مکمل کیا جائے۔ ایگزیکٹیوانجنیئر محکمہ مواصلات تعمیرات روڈ سیکٹر انجینئر ارباب محمد ایوب کاسی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ محکمے کے زیر نگرانی روڈسیکٹر کے ضلع حب میں 89 اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں 61سکیموں گزشتہ سال کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور 28منصوبے نئے منظورشدہ ہیں، ان سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں میں تحصیل دریجی کی روڈسیکٹر کی گیارہ سکیمیں شامل ہیں، ان سکیموں کی تکمیل سے ضلع حب کے دوردراز علاقوں کے عوام کو بہتر مواصلاتی رابطے میسر اور زمینداروں کو فارم ٹو مارکیٹ روڈکی سہولت میسر ہوگی ۔

صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حب ساؤتھرن بائی پاس منصوبے کا ٹینڈرڈی جی پی آر کے توسط سے اخبارات کو جاری کردیا گیا ہے، منصوبے کا تخمینہ لاگت 598,473,173ہے۔ صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے ساؤتھرن بائی پاس منصوبے کو حب انڈسٹریل ٹاؤن کی ٖڈیولپمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت صنعتی زون کے ٹریفک کو متبادل روٹ میسر اور سپیشل اکنامک زون منصوبوں میں معاون ثابت ہوگا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو ،ایس ایس پی حب، پی ایس پی افسر سید فاضل شاہ، چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی، میئر میونسپل کارپوریشن حب وژیرہ بابو فیض محمد شیخ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر حب سٹی ڈیولپمنٹ پراجیکٹ ارباب محمد ایوب کاسی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرحمان رند، انجینئر مہر شاہ ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر، ایس ڈی او ایریگیشن آصف عمرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر رحیم بلیدی، ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر ایکسٹنشن شاہد رونجہ، وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال محمد حسنی، ڈپٹی میئر حب عظیم سنیان ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران سعید کاکڑ،سپورٹس افسر حب کے بی بلوچ ودیگر شریک ہوئے،