ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ

جمعہ 18 اپریل 2025 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ، 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہو گئے، توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درامدات میں کمی کے لیے یہ دریافت نئی امنگ ہے ، مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں ، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔