محسن نقوی کا سوات میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 18 اپریل 2025 22:28

محسن نقوی کا سوات میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ 4خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خوارجی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں، مٹھی بھر خوارجی دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :