ایف بی آر کے دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ

جون 2025تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی

جمعہ 18 اپریل 2025 22:51

ایف بی آر کے دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے دفاتر میں ہفتہ کے روز کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔30جون 2025تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی،رواں مالی سال کا ٹیکس محصولات کا مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ساری توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی ، ایف بی آر نے تمام ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنر کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام ٹیکس دفاتر کے سربراہان کو ہفتہ کے روز آفس میں سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :