انوشے اشرف کی اپنی مہندی پر بھرپور ڈانس پرفارمنس، ویڈیو وائرل

جمعہ 18 اپریل 2025 23:18

انوشے اشرف کی اپنی مہندی پر بھرپور ڈانس پرفارمنس، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)انوشے اشرف کی اپنی مہندی پر بھرپور ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ و میزبان انوشے اشرف آج کل ترکیہ میں اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔42سالہ اداکارہ انوشے کو انڈسٹری میں منفرد کام اور پروجیکٹس کے سبب شہرت حاصل ہے۔اداکارہ نے 2024 کے وسط میں شہاب رضا مرزا نامی شخص سے نکاح کیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اداکارہ نے پیا گھر سدھارنے کے لیے کمر کس لی ہے، ان کی شادی سے متعلق پرتعیش تقریبات کا سلسلہ ترکیہ میں جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والی مہندی کی تقریب میں اداکارہ انوشے اشرف نے منٹ گرین رنگ کا لہنگا پہن کا انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی۔تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب اداکارہ کا اپنی مہندی پر جوش و خروش سے کیا گیا بھرپور ڈانس وائرل ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر اداکارہ انوشے اشرف کے اپنی مہندی پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔