انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ

بدھ 11 جون 2025 21:11

انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر شکل و صورت اور عمر پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کسی کو بھی دوسروں کی شکل و صورت اور عمر پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ایسا کرنا بہت غلط ہے، سوشل میڈیا کے دور میں تو یہ چیز بہت بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ سب سے بری بات مجھے یہ لگتی ہے کہ اگر کوئی سینئر ہے تو کسی کو اسے یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ آپ کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے تو اب آرام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ لوگوں کی کامیابی کو دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک خاص مقام پر پہنچنے کے لیے کتنی محنت کی ہے اور اگر کوئی اپنا خیال رکھتا ہے، عمر بڑھنے کے بعد بھی وہ اچھا لگ رہا ہے اور زندگی سے بھرپور ہے جیسے کہ ہماری اداکارہ بشری انصاری ہیں تو مجھے تو اس طرح کے لوگ بہت پسند ہیں۔