پاکستانی سالانہ 81ارب سگریٹ پی جاتے ہیں، 7فیصد سمگل شدہ ،35ارب سگریٹ قانونی ،46ارب غیرقانونی ہوتی ہیں، رپورٹ

جمعہ 18 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)پاکستانی شہریوں کے سال بھر میں 81ارب کے سگریٹ پینے کا انکشاف ہوا ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق پاکستانی شہری ہر سال 81ارب سگریٹ پیتے ہیں، جن میں35ارب سگریٹس قانونی طور پر فروخت ہوتے ہیں جبکہ بقیہ 46ارب سگریٹس میں سی7فیصد سمگل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطابق 40ارب سگریٹس خیبر پختوانخوا کے علاتے مردان اور آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں بن رہے جن پر 300ارب روپے کی ڈیوٹی چوری ہوتی ہے۔حکام کے مطابق تمباکو انڈسٹری کا دعوی ہے کہ سگریٹ پر غیر معمولی ٹیکس سے اسمگلنگ کو فروغ ملا، 60فیصد سمگلڈ سگریٹس کی تجارت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ہوتی ہے۔