
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کے پہاڑی علاقوں میں زراعت کے فروغ کیلئے مخصوص پالیسی بنانے کا فیصلہ
محکمہ زراعت کو باضابطہ مراسلہ اور کانسپٹ پیپر ارسال ،45 دنوں میں کانسپٹ پیپرکی روشنی میںماؤنٹین ایگریکلچر پالیسی کا مسودہ تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت
جمعہ 18 اپریل 2025 21:40
(جاری ہے)
مجوزہ پالیسی فریم ورک میں پہاڑی علاقوں کی زمین، مٹی، آب و ہوا اور دیگر ماحولیاتی پہلوؤں، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ تک رسائی جیسے اہم معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں زرعی ٹیکنالوجی، ریسرچ اور ایکسٹنشن سروسز کا فروغ پالیسی کے اہم جز ہونے چاہیں۔
اسی طرح پہاڑی علاقوں کی معیشت میں خواتین کے کردار اور کمیونٹی موبیلائیزیشن کی اہمیت اور افادیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ کانسیپٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں زراعت اور لائیو سٹاک کی خاطر خواہ استعداد موجود ہے اس لئے ایسے علاقوں میں پوٹینشل لائیو سٹاک اور زرعی پیداوار پر ادارہ جاتی توجہ دینے کے لیے واضح پالیسی فریم ورک ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ کانسپٹ پیپر میں ماؤنٹین ایگریکلچر پالیسی کے مقاصد و اہداف بھی تجویز کیے گئے ہیں اور ان علاقوں میں فوڈ سیکیورٹی، روزگار اور ریسورس مینجمنٹ کے سلسلے میں واضح اہداف کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ کانسیپٹ پیپر میں سفارش کی گئی ہے کہ ماؤنٹین ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بورڈ اور کمیونٹی سیڈ بینکس قائم کیے جائیں، دیہاتوں میں متعلقہ تنظیموں اور کوآپریٹوز کو بحال کیا جائے، واٹر اینڈ سائل کنزرویشن کے لیے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے، ایکسٹنشن اینڈ ایگرو-ان پٹ سروسز کی بہتری کے لیے کم سے کم پچاس نئے ایکسٹنشن ایجنٹس کو ٹریننگ دی جائے، ملٹی لیول مارکیٹنگ اسٹریٹجی اختیار کی جائے اور پالیسی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن کا موثر نظام وضع کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس کے درجنوں طیارے ڈرون حملے سے تباہ کر دیے، یوکرین
-
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
-
بلاول بھٹو زرداری نیویارک امریکہ پہنچ گئے
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس نے آر او آفس کنٹینر لگا کر سیل کردیا
-
پی پی 52 ضمنی انتخابات میں پولیس اور انتظامیہ نے مریم گردی کی انتہا کردی، مونس الٰہی کا الزام
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
-
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
-
چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب
-
کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
امن کے دشمنوں کو پاکستان کےاندر کام کرنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، وزیراعظم
-
یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں 'دھماکوں' سے دو پل تباہ
-
چاہے اندرونی ہو یا بیرونی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.