Live Updates

پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید

جب ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیخنے چلاتے ہیں، اپنا سب کچھ برباد کردینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں؛ سینئر صوبائی وزیر پنجاب کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 جون 2025 20:16

پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے۔ پی ٹی آئی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا سکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان سٹاپ واویلا جاری ہے، جب ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیخنے چلاتے ہیں، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کردینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں کیوں کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس نہ کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی شرمندگی کا کوئی احساس ہے، اگر کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمبڑیال کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن بڑے مارجن سے جیتے گی، پوری قوم تحریک انصاف کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے، عام انتخابات کے بعد شیخوپورہ سمیت تمام ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن ہی بڑی لیڈ سے جیتی تھی، اسی طرح سمبڑیال کا ضمنی الیکشن بھی ن لیگ بڑے مارجن سے جیتے گی کیوں کہ پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جو جماعت پنجاب میں 400 ووٹ لیتی وہ بھی دھاندلی کی شکایات کرتی ہے اللہ کی شان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی وڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی مایوسی وڈپریشن کی وجہ سے الٹے سیدھے بیانات جاری کروا کر چیلوں کا لہو گرماتے ہیں، قوم جان چکی کہ بشریٰ بی بی سزا یافتہ کرپٹ خاتون اول ڈیکلیئر ہوئی، بشریٰ بی بی نے خاتون اول کے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کرپشن کی انتہا کردی، مذہبی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ اور ڈیل و این آر او جیسے الفاظ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والا شخص آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات