ڈیرہ مراد جمالی ،ڈکیتی کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہاتھ چڑھ گیا ،دھلائی کے بعد حوالہ پولیس

جمعہ 18 اپریل 2025 21:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہاتھ چڑھ گیا خوب دھلائی کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے جبکہ صحبت پور میں لڑائی جھکڑے میں خاتون زخمی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی ٹکری میر غلام رسول بدوزی محلہ میں تین مسلح ڈاکو ایک شہری سے اسلحے زور پر موٹر سائیکل موبایل فون نقدی چھین رہے تھے جس کی پکار پر اہل محلہ کے درجنوں افراد موقع پر پہنچ گئے جس پر دو ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو نصراللہ لانگو سکنہ بیدار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا خوب دھلائی کے بعد زخمی حالت مین سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا طبی امداد دینے کے بعد پوچھ گچھ کے سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا پولیس کو ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش ہے جبکہ صحبت پور کے علاقے میں پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی گوٹھ بھنڈ شریف میں دو گروپس کے درمیان لڑاء جھکڑے کے دوران حبیب اللہ کی اہلیہ زخمی ہو گی جن کو علاج کے لیے صحبت ہسپتال منتقل کردیا گیا مذیذ تفتیش مقامی پولیس کر رہی ہے۔