گ*عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد

جمعہ 18 اپریل 2025 21:55

ج*اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات، ڈاکٹرز کی حاضری اور درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈاکٹر احمد علی گوپانگ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی شعبہ صحت سے وابستہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنے فرائض کو ایمانداری اور جذبے کے ساتھ انجام دیں تاکہ عام آدمی کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیںاجلاس میں موجود افسران نے ضلع میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے ممکنہ حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور اسپتالوں کی مجموعی کارکردگی پر نظر رکھیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :