Live Updates

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست

سعود شکیل کی 40 گیندوں پر 33 رنز کی سست ترین اننگ، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی ہرا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اپریل 2025 23:34

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اپریل 2025ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل کی 40 گیندوں پر 33 رنز کی سست ترین اننگ کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی ہرا دیا۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی، یوں 56 رنز سے کراچی فتحیاب رہی۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

کپتان ڈیوڈ وارنر نے 27 اور ٹم سائفرٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد ریاض اللہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ ایک اور عرفان خان 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نبی نے 18 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد، اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کا یہ تیسرا میچ تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھی یہا تیسرا میچ تھا۔ اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو صرف 1،1 فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سعود شکیل ( کپتان ) ، فن ایلن، حسن نواز، کوشدل مینڈس ( وکٹ کیپر ) ، ریلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد پر مشتمل تھا۔ کراچی کنگز اسکواڈ ڈیوڈ وارنر ( کپتان )، ٹم سائفرٹ ( وکٹ کیپر ) جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ پر مشتمل تھا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات