کویت میں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے پر پابندی عائد

ہفتہ 19 اپریل 2025 12:03

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)کویت کی حکومت نے خیراتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا عمل روک دیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی وزیر برائے سماجی امور ڈاکٹر امثال الحویلہ کی طرف سے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں انہوں نے خیراتی کارکنوں کو خبردار کیا کہ کویت کی ساکھ ایک سرخ لکیر ہے۔ وزارت سماجی امور نے خیراتی اداروں اور خیراتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لنکس کے ذریعے عطیات قبول کرنے سے روک دیں۔