سیہون،پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:19

سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد کے قریب طالب شاہ روڈ پر پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے بعد پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :