اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ، رواں سال 676 منشیات فروش، 846 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے رواں سال اپنی تیز تر مہم ”نشہ اب نہیں“ کے تحت منشیات رکھنے میں ملوث 676 منشیات فروشوں اور 846 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ آئی سی ٹی پولیس کے مطابق پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں سے 249 کلو گرام ہیروئن، 121 کلو گرام چرس، 371 کلو گرام آئس (کرسٹل میتھ)، 100 کلو گرام افیون، 50 گرام کوکین، اور شراب کی 3263 بوتلیں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیر قانونی اسلحے کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں پولیس نے مختلف بور کے 959 پستول، 35 کلاشنکوف، 680 رائفلیں اور کاربائن، 78 ناکل ڈسٹر اور خنجر اور 27 ہزار 232 گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔آئی سی ٹی پولیس نے کہا ہے کہ منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے جس سے شہریوں کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ ہوا۔ اسلام آباد پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی رگوں کو منشیات سے زہر آلود کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔