اسلام ہمیں بچوں کے حقوق پر زور دیتا ہے ڈاکٹر قاری عبدالرشید الازہری

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) مہتمم مدرس البنات بلوچستان و ممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے اسلامک ریلیف کے پروگرام حقوق الاطفال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت اور رحمت ہے، وہ ایک امانت ہے، جنہیں ہماری حفاظت میں دیا گیا ہے پس ہم اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ان کی بہترین نگہداشت اور حفاظت کرنی چاہیے، اور اس ضمن میں بچوں کے حقوق سے متعلق جو احکامات قران مجید نے دیے ہیں ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستند احادیث میں ہمیں جو رہنمائی ملی ہے اس کو پیش نظر رکھنا چاہیے، جیسا کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر شخص ایک راعی ہے اور تم میں سے ہر کوئی اپنی رعایا کے بارے میں جواب دے ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے حقوق میں سے ان کا اچھا نام رکھنا، ان کا عقیقہ کرنا اور نوزائدہ اور چھوٹے بچوں کی غذا اور حفاظتی ٹیکا جات کا خیال رکھنا اور بچوں کو صاف ماحول فراہم کرنا اور ان کی ذاتی صفائی پاکیزگی اور حفظان صحت پر توجہ دینا اور بچوں کی اچھی تربیت کرنا اور ان کو اچھی دینی و دنیاوی تعلیم دینا ان کا ہم پر حق ہے۔

پھر شریعت نے مرد پر لازم قرار دیا ہے کہ وہ ماں اور اس کے بچوں کی ضروریات برداشت کرے اور ان کی غذا اور مشروبات میں خاص خیال رکھے تاکہ وہ صحت مند رہیں اور دوران حمل حفاظتی ٹیکاجات لگوائیں پھر بچوں کو جراثیم سے بچانا اور بیماریوں کے خلاف بچا کے انجکشن لگانا یہ بچوں کا حق ہے اور والدہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بچوں کو اپنا دودھ پلائیں جیسا کہ حکم خداوندی ہے۔