ِاسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کاروائی ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی 10 ماربل فیکٹریز سیل

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

Tخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کاروائی ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی 10 ماربل فیکٹریز سیل اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے عوامی شکایت پر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے فیکٹریوں کے خلاف لیویز فورس کے ہمراہ قانون تحفظ ماحولیات 2000کی دفعہ 15(2) کے تحت 10 فیکٹریوں کوسیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے تمام ماربل فیکٹریوں سے محکمہ ماحولیات اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیے گئے این او سی طلب کی اکثر و بیشتر فیکٹری عملہ موقع پر این او سی پیش نہ کرسکے جبکہ کچھ فیکٹریوں کے این او سی کئی سالوں سیایکسپائر ہوئے تھے جسکی بنا پر 10 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ جن کے پاس این او سی ہیں وہ پیش کریں جن کے این او سی کے میعاد ختم ہوئے ہیں وہ ڈی جی ماحولیات سے این او سی حاصل کریں بصورت دیگر فیکٹریز سیل ہی رہے گے۔

متعلقہ عنوان :