نقل سے پاک امتحانات کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی راز خان کا جی ایم ایس سیر غازی آباد ہال کا دورہ، نقل روک تھام کیلئے ہدایات

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:30

کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام جاری جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے اور نقل سے پاک رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان اشتیاق احمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل علی راز خان نے جی ایم ایس سیر غازی آباد امتحانی ہال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی ہال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور غیرقانونی مواد، موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائس کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ تحصیلدار بٹیڑہ نے جی ایچ ایس ایس بٹیڑہ کا دورہ کیا اور امتحاناتی ہال کا جائزہ لیا۔ امتحانی مراکز میں تعینات عملہ کو نقل کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :