شہریار منور اور ماہین صدیقی کی تھائی لینڈ سے سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں اس جوڑے کو خوبصورت ساحلوں سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اتوار 20 اپریل 2025 11:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)چند ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی فنکاروں کی خوبرو جوڑی اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے اپنے ہنی مون کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس جوڑی کو مختلف مہم جو سرگرمیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس جوڑی کو تھائی لینڈ کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں اس موقع پر خوش و خرم انداز میں دکھائی دیے۔سیر سپاٹوں کے دوران انہوں نے مہم جوئی بھی سرانجام دی جس میں زپ لائننگ اور بائیک رائڈنگ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔وائرل ویڈیو میں اس جوڑے کو خوبصورت ساحلوں سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔