Live Updates

پلاننگ کیسے بتادوں کوئٹہ سے اگلا میچ بھی کھیلنا ہے‘ میرحمزہ

پچ سلو تھی یہی کوشش کی کہ جتنا لمبا کھیل سکتا ہوں کھیلوں، انگلش بیٹر جیمز ونس کی گفتگو

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ پلاننگ کیسے بتادوں کوئٹہ سے اگلا میچ بھی کھیلنا ہے۔پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ جیت کی خوشی ہے لیکن کراؤڈ کے لیے ہمیں مزید میچ جیتنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اچھے کپتان اور ٹیم مین ہیں، ٹیم جیت رہی ہو تو کمبی نیشن اچھا بن جاتا ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے انگلش بیٹر جیمز ونس نے کہا کہ پچ سلو تھی یہی کوشش کی کہ جتنا لمبا کھیل سکتا ہوں کھیلوں، خوشی ہے کہ پرفارمنس ٹیم کے کام آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات