غیرحاضراساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر منگچر

اتوار 20 اپریل 2025 11:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) جمیل احمدبلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی کا گورنمنٹ پرائمری سکول رنگی منگچر کا دورہ کیا ۔موقع پر سکول بند اور تمام سٹاف غیر حاضر پایا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ سکول میں حاضریاں یقینی بنائیں غیرحاضراساتزہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کیونکہ اساتذہ کی غفلت اور لاپروائی سے طلباء کا تعلیمی ماحول متاثر ہورہا ہے جو قابل برداشت نہیں ہے اور وزیراعلی و چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں غیر فعال سکولوں کو مکمل طور پر فعال بنا کر غیر حاضر تدریسی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔