امریکا اور یورپ میں 21 ملازمتیں 2030 تک ماضی کا قصہ بن جائیں گی

اتوار 20 اپریل 2025 11:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2030 تک مغربی ممالک میں 21 ایسی ملازمتیں ہیں جو ختم ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین نے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ 2025 فیوچر آف جابز کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکااور یورپ میں جو ملازمتیں 2030 تک ختم ہو جائیں گی ان میں ڈاک خانے کے کلرک، بینک کیشیئرز اور کلرک، ڈیٹا انٹری کلرک، ریٹیل کیشیئرز اور ٹکٹ کلرک، ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹس اور سیکریٹریز، پرنٹنگ اور اس سے متعلقہ ورکرز، اکانٹنگ کلرک اور میٹیریل اور سٹاک کا ریکارڈ رکھنے والے کلرک شامل ہیں۔

اس کے علاہ جو ملازمتیں ختم ہوں گی ان میں ٹرانسپورٹ کنڈکٹرز، گھروں میں جا کر اشیا فروخت کرنے والے سیلز مین، گرافک ڈیزائنرز، کلیم فائل کرنے والے کلرک، لیگل آفیشلز، لیگل سیکریٹریز، ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والے، بنیادی آئی ٹی سپورٹ فراہم کرنے والے، اسمبلی لائن ورکرز، مشین آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس شامل ہیں۔ ۔تاہم دوسری طرف ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 70 لاکھ نئی نوکریاں سامنے آئیں گی جو کل ملازمتوں کا 14 فیصد ہے۔