ریاض میں بیوٹی ورلڈ سعودی عرب ایگزیبیوشن آج منعقدہوگی

اتوار 20 اپریل 2025 11:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پیر کے روز بیوٹی ورلڈ سعودی عرب ایگزیبیوشن کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انٹر نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیوشن سینٹر میں 21 سے 23 اپریل تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ عالمی سطح پر خوبصورتی اور بالوں کی نگہداشت کی صنعت سے وابستہ حلقوں کی وسیع توجہ حاصل کر رہا ہے۔یہ نمائش مشرقِ وسطی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور بین الاقوامی سطح پر سب سے نمایاں سمجھی جاتی ہے جس میں 42 ممالک سے 400 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔توقع ہے کہ یہ ایونٹ 13 ہزار سے زائد ماہرین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :