سعودی شہر دمام اور الخبر میں 4 ہزار سمارٹ کیمروں کی تنصیب مکمل

مزید 2 ہزار اسمارٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی،ترجمان بلدیہ

اتوار 20 اپریل 2025 11:40

ْ دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے بلدیہ کے ترجمان فیصل الزھرانی نے کہا ہے کہ شاہراہوں اور اہم مقامات پر اسمارٹ شہروں کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے 4 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الزھرانی نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبے کے مطابق دمام اور البیضا کمشنری کے مختلف مقامات پر اسمارٹ کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔پہلے مرحلے میں 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت دمام شہر میں دو ہزار اسمارٹ کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں۔دوسرے مرحلے کے تحت باقی 50 فیصد کام الخبر، ظھران اور البیضا کمشنری میں جاری ہے جس میں مزید 2 ہزار اسمارٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :