بھارتی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

ان جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت ضبط کیا گیا ہے

اتوار 20 اپریل 2025 13:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ میں مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے لال پورہ لاریڈورہ کے رہائشی عبداللہ شاہ بخاری کی 1کنال اور 10مرلہ اراضی اور تکیہ یوسف شاہ میںغلام رسول چوپان کی 13مرلہ اراضی ضبط کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔قابض حکام نے کا دعویٰ کیا کہ ان ضبطیوں کا تعلق آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق مقدمات سے ہے۔ جائیدادوں کی فروخت اور منتقلی پر پابندی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، گھروں اور زمینوں سے محروم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :