کینیڈا،فیڈرل الیکشن 28 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں گذشتہ روز ایڈوانس ووٹ پولنگ کا عمل شروع ہو گیا

سابق ممتاز اوورسیز کشمیری رہنما سید کوثر حسین شاہ نے اپنا پہلا ووٹ لیبرل پارٹی کے امیدوار برائے پارلیمنٹ جارج چہال کو دیا

اتوار 20 اپریل 2025 13:10

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)فیڈرل الیکشن 28 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں گذشتہ روز ایڈوانس ووٹ پولنگ کا عمل شروع ہو گیا،ایڈوانس پولنگ کا عمل صبح نو سے رات نو بجے تک 18 اپریل سے 21 اپریل تک جاری رہے گا،گذشتہ روز سابق ممتاز اوورسیز کشمیری رہنما سید کوثر حسین شاہ نے اپنا پہلا ووٹ لیبرل پارٹی کے امیدوار برائے پارلیمنٹ جارج چہال کو دیا۔

(جاری ہے)

سید کوثر حسین شاہ کا ووٹ پول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کینیڈا کی بڑی سیاسی جماعت لیبرل پارٹی 28 اپریل کو ہونے والے فیڈرل الیکشن میں کلین سویپ کرتے ہوئے حکومت بنائے گی لیبرل پارٹی کے امیدوار برائے پارلیمنٹ جارج چہال کو ایشیئن کمیونٹی کے تمام تر مسائل کا ادراک ہے اور وہ جیت کر جملہ مسائل حل کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے ووٹ دینا ایک اسلامی فریضہ ہے میری کینیڈا میں مقیم تمام اوورسیز کمیونٹی سے التماس ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے بہتر مستقبل کے لئے پسندیدہ سیاسی جماعت کے امیدوار کو ووٹ بھی دیں اور سپورٹ بھی کریں۔