مظفرآباد چیمبر آف کامرس کی تنظیم سازی مکمل،گروپ ایسوسی ایشن سے سیکرٹری صنعت و کامرس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خالد محمود مرزا نے حلف لیا

اتوار 20 اپریل 2025 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی ذیلی تنظیم(گروپ ایسوسی ایشن ٹورازم)مظفرآباد چیمبر آف کامرس کی تنظیم سازی مکمل، گروپ ایسوسی ایشن سے سیکرٹری صنعت و کامرس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خالد محمود مرزا نے حلف لیا۔ اس موقع پر صدر مظفرآباد چیمبرآف کامرس خواجہ احتشام ووگرہ، MDسمال انڈسٹریز ذیشان عارف، ڈائریکٹر انڈسٹریز امجد علی مغل، ڈائریکٹر پراجیکٹ سمال انڈسٹری عبدالخالق عباسی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نثار الرحمان عباسی، سابق صدر چیمبررفاقت مرتضیٰ چغتائی، چیئرمین ہوٹل اینڈ ریسٹوران /صدر گروپ ایسوسی ایشن ٹورازم مظفرآباد چیمبرآف کامرس راجہ الیاس خان،ممبر ہوٹل ایسوسی ایشن صدیق راٹھور نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

گروپ ایسوسی ایشن کے دیگرعہدیداران میں میر کانٹیننٹل کے مالک نعمان احمد میر، میرانٹرپرائز ر کے مالک منیراحمد میر، رائیل کانٹیننٹل پلیٹ کے مالک ابراراحمد بٹ، رائیل کانٹیننٹل گوجرہ کے مالک محمد صغیر خان،حافظ ڈیریز کے مالک افتخار احمد، حافظ بیکرز کے مالک راجہ ثاقب، حافظ سیور فوڈ اولڈ سیکرٹریٹ کے مالک راجہ علی افتخار، مظفرآباد ویوہوٹل کے مالک مقبول احمد کیانی، اور مظفرآباد چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبران طارق محمود اعوان،وجاہت علی کاظمی، سید تحسین حسین شاہ نائب صدر، محترمہ نازش نثار ایمبسڈر مظفرآباد چیمبر، حلیمہ اختر ایگزیکٹیو ممبر، زبیراحمد لون موجود تھے۔

صدر چیمبر خواجہ احتشام ووگرہ نے تمام ممبران گروپ ایسوسی ایشن مظفرآباد چیمبر آف کامرس کو خوش آمدید کہا اور تاجر کمیونٹی کے مسائل کو مل کرحل کرنے پرزور دیا۔

متعلقہ عنوان :