محکمہ جنگلات کی تنظیم فارسٹر/ فارسٹ گارڈز ایسوسی کے مرکزی صدارت کے امیدوار راجہ تصویر خان نے 17 نکات پر مشتمل انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

اتوار 20 اپریل 2025 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) محکمہ جنگلات کی تنظیم فارسٹر/ فارسٹ گارڈز ایسوسی کے مرکزی صدارت کے امیدوار راجہ تصویر خان نے 17 نکات پر مشتمل انتخابی منشور کا اعلان کر دیا جس کے مطابق محکمہ جنگلات میں نو سو دو بیلداران کی مستقلی،واچروں بنیادی سکیل پانچ فارسٹ گارڈ کو بی گیارہ اور فارسٹر کو بی چودہ اے سی ایف کی آسامیاں ختم کر کے ڈی سی ایف/ ایس،ڈی،ایف،او کی تعیناتی اور رینج آفیسر کو بی سترہ دلوانا اور محکمہ جنگلات کے آفیسران میں سے ہی سینئر موسٹ آفیسر کی بطور سیکریٹری تعیناتی اور عملہ چیک پوسٹ ہا کیلئے راشن الاؤنس موٹر سائیکل کی فراہمی محکمہ جنگلات کے تمام کیڈرز کے بچوں کیلئے آرمی سکول میڈیکل اور کیڈٹ کالجز میں کوٹہ محکمہ جنگلات کے فیلڈ عملہ کیلئے ٹیکنیکل اور رسک الاؤنس کا حصول،نقصان جنگل کی روک تھام کیلئے پنچاب کی طرز پر متحرک فیلڈ سٹاف کی آسامیوں کی منظوری بیلداران کی مستقلی فائر فائٹر یونٹ کا حصول شجر کاری کیلئے لیبر چارجز میں اضافہ مزدوروں کی اجرت پندرہ سو روپے یومیہ مقرر کروانا دوران تربیت فارسٹر فارسٹ گارڈز کی یونیفارم واشنگ الاؤنس و ٹورز بذمہ محکمہ ہوں گے اعلیٰ تعلیم یافتہ فارسٹر فارسٹ گارڈز کو ریفرشرز کورسز کیلئے بیرون آزاد کشمیر نامزدگی فارسٹ فاؤنڈیشن کی فعالیت پراجیکٹ کے ملازمین کی مرحلہ وار نارمل میزانیہ پر منتقلی دارون سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے پسران کوٹہ کی بحالی محکمہ جنگلات میں دوران فرائض شھید ہونے والے آفیسران و اہلکاروں کے نام سے منسوبیت فیلڈ سٹاف کو ہاؤسنگ سکیم ہا سے ماہانہ اقساط پر پلاٹ کی فراہمی کیلئے جدوجھد کریں گے راجہ تصویر خان نے کہا کہ ہم محکمہ جنگلات کو ایک بار پھر کھویا ہوا مقام دلوا کر سونے کی کان میں تبدیل کریں گے انھوں نے ملازمین سے اپیل کی وہ اپنے حقوق کے حصول اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے مجھے اپنے قیمتی ووٹ دیکر خدمت کا موقع دیں ہم انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے